New to Nutbox?

پھلدار پودوں کا بہت نقصان ہوا

2 comments

abassimit
67
16 days agoSteemit2 min read

السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ میرے سب دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہوں گے میں بھی خیر و عافیت سے ہوں سویرے اٹھ کر میں نے ناشتہ کیا اور پھر پودوں کی دیکھ بھال کرنے لگا صبح کے وقت پودوں کی دیکھ بھال کرنے سے انسان کا دل خوش ہو جاتا ہے جب میں نے پودوں کو دیکھا تو گزشتہ بارشوں کی وجہ سے میرے مالٹوں کے پودوں پر لگے ہوئے پھل کافی مقدار میں گرے پڑے تھے جن کو دیکھ کر بہت ہی زیادہ افسوس ہوا مگر اللہ کا شکر ہے کہ میرا انجیل کے پودے پر لگے ہوئے پھل گرنے سے بچ گئے اس کے بعد میں ہاتھ دھو کر میں نے موٹر سائیکل نکالا اور گھر کے لیے گوشت لینے چلا گیا گھر پر میں نے گوشت دیا اور کبوتروں کی چھت پر گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور چھت پر ہی بیٹھا رہا اج اتوار کا دن تھا تو کافی ساری شادیوں پر دعوت تھی مگر میں اپنے پڑوس میں ایک شادی پر جہاں پر ہم کچھ دوستوں نے مل کر چوری بنائی اور جب چوری بنا رہے تھے تو ہمارا امام مسجد بھی اگیا اور اس نے بھی مل کر ہمارے ساتھ روٹی کھائی
IMG20240420101949.jpg

IMG20240420101932.jpg

IMG20240415163142.jpg

IMG20240415113312.jpg

IMG20240415112112.jpg

IMG20240415110522.jpg

IMG20240415110514.jpg

IMG20240415105456_01.jpg

IMG20240415105448.jpg
پھر ایک بجے گھر واپس ایا اور اپنے کمرے میں جا کر سو گیا تین بجے اٹھ کر میں نے نماز ادا کی اور پھر موبائل استعمال کرنے لگا پانچ بجے میں نے اپنا موٹر سائیکل نکالا اور کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میرا کبوتروں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے لڑکا ایا ہوا تھا میں نے وہی پر بیٹھ کر عصر اور مغرب کی نماز ادا کی پھر میں جب گھر واپس آیا تو گھر والے رات کا کھانا کھا رہے تھے مگر میرا روٹی کھانے کا دل نہیں تھا میں اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گیا اور آج کی ڈائری لکھنے لگا

Comments

Sort byBest