برگر شوارما شاپ کا افتتاح

sagar0 -

سٹیم کے دوستو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہوں گے اللہ پاک کے کرم اور اپ سب دوستوں کی دعاؤں سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں صبح سویرے اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز فجر ادا کر کے ناشتہ کرنے کے بعد جانوروں کا گھاس کاٹنے کے لیے زمین پر چلا گیا گھاس کاٹ کر میں گھر واپس ایا اور جانوروں کو گھاس ڈال کر نہانے کے لیے واش روم میں چلا گیا نہا کر میں نے کپڑے تبدیل کیے اور پھر پراپرٹی کے افس میں جا کر بیٹھ گیا 11 بجے میں نماز جنازہ ادا کرنے کے لیے چلا گیا پھر گھر واپس ایا تو گھر والے دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے میں بھی کھانے لگا اس کے بعد اپنے کمرے میں جا کر میں نے واٹس ایپ دیکھا تو ایک دوست کا میسج ایا ہوا تھا جس کی برگر شاپ کا پانچ بجے افتتاح تھا اور اس نے انے کی دعوت دی ایک بجے میں ارام کرنے کے لیے سو گیا پھر تین بجے اٹھ کر میں نے نہا دھو کر وضو کیا اور نماز ظہر ادا کی پھر میں فوتگی والے گھر گیا جہاں پر میں نے فاتحہ خوانی پڑھی پھر پانچ بجے میں دوست کی شاپ کے افتتاح پر چلا گیا جہاں پر کافی سارے دوست پہلے سے ہی ائے ہوئے تھے پھر مولوی صاحب ائے تو اس نے دعا خیر کرائی


اور پھر سب میں مٹھائی تقسیم کی گئی پھر میں نے مسجد میں جا کر نماز عصر ادا کی اور ارے پر دوستوں کے پاس چلا گیا یہاں پر دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور ہنسی مذاق کیا پھر مغرب کے وقت میں گھر واپس ایا اور روٹی کھا کر اج کی ڈیری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوستوں اور بھائیوں کو میری اج کی ڈائری پسند ائے گی