New to Nutbox?

Funny, exciting and annoying moments contest, Pakistan

5 comments

hafsasaadat90
64
4 days agoSteemit2 min read

السلام علیکم ،

بچے اس زمین پر پھولوں کی مانند ہیں۔ان کے دم سے ہی رونق ہے، اور انہی کے دم سے خوبصورتی ہے۔ جس گھر میں بچے نہ ہوں وہ گھر بے رونق اور اداسی کا شکار نظر اتا ہے۔شادی کے بعد انسان کی پہلی خواہش اس کے بچوں کی موجودگی ہے۔سارا دن بچوں کے چھوٹے چھوٹے کاموں میں مصروف رہ کر گذر جاتا ہے۔
بچوں کی معصوم شرارتوں کو دیکھ کر انجوائے کرنے کا جو مزہ ہے وہ بڑوں کے ساتھ سنجیدہ گفتگو کرکے نہیں ملتا۔ماں باپ کو کبھی بچوں کو پڑھانا ہے،تو کبھی کھلانا ہے۔کبھی ان کی صحت کے لیے فکر میں غلطہ رہتے ہیں تو کبھی ان کی تعلیم و تربیت کے لیے پریشان اور کوشاں رہتے ہیں ۔

ار ایس بچوں کی معصوم شرارتیں ان کی بے ساختگی کا اظہار کرتی ہیں۔ کبھی ایسے گیٹ اپ میں گھومتے ہیں بچے کہ جو ان کی پسند کا ہو اس میں بچوں کی ادائیں نرالی ہوتی ہیں۔

20241214_163623.jpg

میری سب سے چھوٹی بیٹی ہمارے سب کی انکھوں کا تارا ہے۔ اس کی ہر حرکت اور ہر ادا پہ ہم سب کی نظریں ہوتی ہیں۔ جہاں کوئی نئی شرارت اس کے ذہن سے نکل کے اس کے سامنے اتی ہے، وہ ہم سب کو مسکرانے پر مجبور کر دیتی ہے۔

20241215_125947.jpg

وہ یہ حرکتیں کر کے اپنے اپ کو کمانڈو محسوس کر رہی تھی۔ کیونکہ اس نے کافی دن کے بعد اپنی پسند کا سوٹ پہنا تھا اور خود بخود پیاری پیاری حرکتیں کر کے دکھا رہی تھی۔

20241215_125625.jpg

حالانکہ وہ گھر میں سب سے چھوٹی ہے ۔مگر یہ ضروری نہیں ہے کہ چھوٹے بچوں سے گھر میں کوئی کام نہ کروایا جائے۔

20241215_130417.jpg

کیونکہ گھر میں سب سے زیادہ توجہ اس کو دی جاتی ہے لہذا اس کا کانفیڈنس اوور ہے۔

W5LtFUPm6g7111bbdcuxu3bfUg5qaCq8seb5paCtrrT7zPGaTc83ryMu62AnKfrjJkiciSoaHgoDdmHXFybuhJT2hTYqhiog7daQKhuDm96ZNT5jXF9Bn36srgyH57kr9V9of9Zg2T4KJBoNwQUQiMFC8e4iS (1).png

اب میں کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت دوں ی۔

@surti
@hammad
@suboohi

Comments

Sort byBest